عراق میں نائب وزیر کے گھر پر چھاپہ، لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد
Web Desk
17 August 2026
عراق میں بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف جاری سرکاری مہم کے تحت وفاقی کمیشن برائے دیانت داری (Federal Integrity Commission) نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بغداد انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے عدالتی حکم کے تحت وزارتِ بجلی میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن امور کے ڈپٹی وزیر خالد غازی عطیہ کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ اس تلاشی کے دوران حکام نے ایک ارب 17 کروڑ 50 لاکھ عراقی دینار اور 58 لاکھ 39 ہزار امریکی ڈالر نقد رقم کے علاوہ سونے کی سات اینٹیں اور دیگر قیمتی زیورات برآمد کر کے قبضے میں لے لیے ہیں۔ کمیشن نے اس کارروائی کی ویڈیو اور تصاویری ثبوت بھی جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی عراقی حکومت کے اس بڑے کریک ڈاؤن “آپریشن ڈان سٹرائیک” کا حصہ ہے جس کا آغاز 28 جون کو سیاست دانوں، ارکانِ پارلیمان اور کاروباری شخصیات کے خلاف کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پیپلزپارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا: ذرائع
18 August 2026
سرگئی لاوروف نے پوتن کے جزائر کوریل دورے پر جاپانی احتجاج کو ناقابل قبول قرار دے دیا
18 August 2026
یوکرینی میزائل حملے میں 6 شہری ہلاک، 14 سالہ بچے سمیت 4 زخمی
18 August 2026
ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے تہران کو سفید جھنڈا لہرانے کا مشورہ دے دیا
18 August 2026
امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی
18 August 2026
ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی: بلال کیانی
18 August 2026
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
کیش لیس اکانومی پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی: عطا تارڑ
17 August 2026