LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں برطانوی میری ٹائم کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر کو پروجیکٹائل نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا، اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد میں ناکام، اقتصادی دباؤ، نفسیاتی جنگ کی کوششیں دفاعی ٹیکنالوجی کے فنڈز کیلئے امریکی سرمایہ کاری کی کوشش کررہے ہیں: سابق یوکرینی وزیر دفاع لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ

پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان

Web Desk

31 August 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی پابندیاں یوں ہی جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پابندیوں کے منفی اثرات کا انکار کرنے والوں پر طنز کیا اور انکشاف کیا کہ پابندیوں کے باعث ایرانی برآمدات میں 25 سے 35 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ درآمدات میں اس سے بھی زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ معاشی حقائق کو سمجھنے والے لوگ پابندیوں کی سنگینی سے بخوبی واقف ہیں۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے واضح کیا تھا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور کسی جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور ہر جارح کا پوری قوت سے مقابلہ کرے گا۔