LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز ایران کیساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان وائٹ ہاؤس کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان

ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز

Web Desk

28 August 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں منعقدہ ’اسلامی اتحاد کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے خطے کے تمام اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت (Non-Aggression Pact) کے باضابطہ معاہدے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی انتظامات کے قیام کے لیے تیار ہے اور اگر مسلم ممالک کے درمیان کوئی تنازع پیدا ہو تو اسے باہمی گفت و شنید سے خود حل کرنا چاہیے۔ ایرانی صدر نے زور دے کر کہا کہ تہران یہ پیشکش کسی کمزوری کے تحت نہیں بلکہ جنگ کے تلخ تجربات کی بنیاد پر کر رہا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین اور پلیٹ فارم استعمال نہ ہونے دیں اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔