ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر
Web Desk
14 August 2026
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال پر انتہائی اہم اور کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران کے لیے قومی اتحاد سب سے اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر داخلی اتحاد اور ہم آہنگی ٹوٹ گئی تو ملک کی دفاعی و سیاسی طاقت بھی بکھر کر رہ جائے گی۔
ایرانی صدر نے ملک کو درپیش شدید معاشی چیلنجز، معاشی پابندیوں اور بنیادی بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے حالیہ اقدامات اور حملوں کی وجہ سے معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پہلے ہم تیل فروخت کر سکتے تھے لیکن اب اقتصادی پابندیوں کے باعث تیل فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، جس سے قومی آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ درآمدی اشیاء طویل اور متبادل راستوں سے لانے کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دشمن نے کارروائی کرتے ہوئے ہماری کچھ اہم تیل ریفائنریز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود ہمارے لیے ملکی معیشت کا چلتے رہنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی، کسی بھی حالت میں رہبرِ اعلیٰ (آیت اللہ خامنہ ای) کی قیادت کے خلاف کھڑا نہیں ہوں گا اور تمام فیصلے ملکی مفاد میں ان کی رہنمائی کے مطابق ہوں گے۔ مسعود پزشکیان نے معاشی دباؤ کے باوجود ایرانی عوام اور تمام سیاسی دھڑوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ نازک موڑ پر باہمی اختلافات بھلا کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔
متعلقہ عنوانات
بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ
14 August 2026
کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر
14 August 2026
آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی
14 August 2026
قطر اور پاکستان کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں: ایران کی تصدیق
14 August 2026
بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے
14 August 2026
میر رضا کے والدین اور شہریوں کا احتجاج، طارق روڈ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
14 August 2026
ایران کا ہرمزگان میں ایک اور ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
14 August 2026
پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
14 August 2026