LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے اقوام متحدہ کا اسرائیل سمیت تمام فریقین سے لبنان میں بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر

Web Desk

27 August 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران پر عائد کردہ نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کرنے پر چین کے مؤقف کو سراہتے ہوئے بیجنگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کسی بھی بیرونی دباؤ سے متاثر نہیں ہوگی اور دونوں ممالک 25 سالہ جامع تعاون معاہدے کے تحت اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات کی استواری کے لیے کسی تیسرے ملک کی اجازت درکار نہیں، کیونکہ یہ دوطرفہ شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے مضبوط اصولوں پر قائم ہے۔