LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی: نیتن یاہو عالمی منڈی میں برانٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے جہاں بھی موجود ہوں انہیں ختم کیا جائے گا: فیلڈ مارشل آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیراعظم کی ٹیم کو شاباش سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان اجلاس کے بعد کرغزستان روانہ حوثیوں نے دوبارہ حملہ کیا تو ذمہ دار ایران ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد قطر کی سعودی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی سعودیہ سے جوہری معاہدہ ابراہم اکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہے: ٹرمپ ایرانی وزیر داخلہ کی لاہور آمد، علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر داخلہ کی لاہور آمد، علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری

Web Desk

23 July 2026

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایرانی وفد نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وفد نے تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معزز مہمانوں کو مسجد کے تاریخی پس منظر پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب نے حضرت بی بی پاک دامنؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور دونوں برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ایران کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر ایرانی وفد نے لاہور کے ثقافتی و مذہبی ورثے کو سراہا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔