پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
Web Desk
25 August 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران کا بنیادی مقصد بھی علاقائی امن کو تقویت دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور تہران امریکی اقتصادی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی بھی تہران کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان
25 August 2026
عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون
25 August 2026
میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب
25 August 2026
سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب
25 August 2026
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی
25 August 2026
ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی
25 August 2026
فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
25 August 2026
چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
25 August 2026