ایرانی جنگی جہازپر امریکی آبدوز سے حملہ، 80ایرانی فوجی شہید
Web Desk
4 March 2026
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہیدہوگئے.سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایرانی بحری جہاز پر تارپیڈو ٹکرانے سے زوردار دھماکاہوا۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے امریکا کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کو لگتا تھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ رہے گا لیکن ایسا نہیں تھا۔
اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز نے حملہ کیا۔ایرانی جنگی جہاز بھارت میں جنگی مشقیں مکمل کرنے کے بعد ایران واپس لوٹ رہا تھا جسے سری لنکا کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا کے ڈوبنے کی اطلاع پر اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ کو روانہ کیا گیا، جب تک امدادی جہاز حادثے کے مقام پر پہنچاتب تک ایرانی جنگی جہاز ڈوب چکا تھا۔
سری لنکن وزیر خارجہ کے مطابق جنگی بحری جہاز پر تقریباً 180 سوار تھے جن میں 140 تاحال لاپتاتھے۔۔ان میں سے 80کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 30افرادکو ریسکیو کیاگیا لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔حادثے کا شکار ہونے والا جہاز آئی آر آئی ایس دینا ایران کی بحریہ کے 86ویں بیڑے کا حصہ تھا۔ یہ مکمل طور پر ایرانی ساختہ جنگی جہاز ہے۔
نور اور قدر اینٹی شپ میزائلوں سے لیس اس بحری جہاز کی لمبائی تقریباً 95 میٹر اور وزن قریباً 1500 ٹن ہے جب کہ اس میں 76 ایم ایم فجر 27 نیول گن اور 30 ایم ایم ہتھیار نصب تھے۔
یہ جہاز 2022 سے 2023 کے دوران تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کا عالمی بحری سفر کر چکا ہے اور اسے ایرانی بحری طاقت کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج
22 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے
22 July 2026
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
22 July 2026
فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں
22 July 2026
سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر
22 July 2026
آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
22 July 2026
چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
22 July 2026