توانائی کی تنصیبات پرحملہ ہواتوامریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی وزیرخارجہ
Web Desk
14 March 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر دے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ہماری افواج خطے میں امریکی کمپنیوں یا ان کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گی جن میں امریکہ کے حصص ہیں۔‘
ایرانی میڈیاکے مطابق وزیرخارجہ نے ایک بیان میں مزید کہاکہ ہم یقینی طور پر ان حملوں کا جواب دیں گے لیکن احتیاط سے کام لیں گے تاکہ گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی فوج کی جانب سے خارگ جزیرے کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ایران کے تیل کی برآمدات کا 90 فیصد اس جزیرے سے گزرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026