LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا

ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 67 ویں لہر، اسرائیلی و امریکی اہداف پر حملے

Web Desk

20 March 2026

ایران کے  پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 67ویں لہر میں  بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی و اسرائیلی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں ۔

پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی  جمعہ کے روز ماہِ رمضان کے آخری دن  کی گئی اور اسے  پاسداران کے شہید ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر علی محمد نائینی کے نام سے منسوب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں خطے میں امریکی افواج کے ٹھکانوں، ریڈار سسٹمز اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق خطے میں امریکی فوجی اڈوں،  ڈرون کمانڈ سینٹر، طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال کے مراکز، ہیلی کاپٹر سپورٹ تنصیبات اور میزائل دفاعی ریڈار سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں صہیونی ریاست کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں سیٹلائٹ، ریڈار اور دفاعی مراکز کو بھی مؤثر طور پر ہدف بنایا گیا۔