ایران کسی بھی قیمت میں ابنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا: آیت اللہ آملی لاریجانی
Web Desk
9 August 2026
ایران کی ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آیت اللہ آملی لاریجانی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر آبنائے ہرمز پر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق کونسل کے اجلاس کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن اس تزویراتی (اسٹریٹجک) آبی گزرگاہ کا محاصرہ کرنے اور ایران کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم اس پر مکمل خودمختاری صرف اسلامی جمہوریہ ایران کو حاصل ہے اور یہ شاہراہ اب جنگ سے پہلے والی سابقہ صورتحال پر واپس نہیں جائے گی۔
آیت اللہ آملی لاریجانی نے مزید کہا کہ اگر عالمی برادری اور دیگر ممالک آبنائے ہرمز سے آزادانہ تجارتی و بحری آمدورفت چاہتے ہیں تو انہیں ایران کی طے کردہ شرائط اور مفاہمتی یادداشتوں کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ کے خلاف ایرانی قوم اور مسلح افواج کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ ایکسپیڈیئنسی کونسل سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ ایران کا ایک انتہائی اہم اور بااثر آئینی و مشاورتی ادارہ ہے جو حکومت اور پارلیمان کے درمیان تنازعات کا حل بھی فراہم کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حماس کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالب
9 August 2026
ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کا عندیہ
9 August 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ لاہور مکمل، اسلام آباد روانہ
9 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھنے کا اعلان
9 August 2026
ٹانک میں پیر کو کرفیو نافذ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
9 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے
9 August 2026
نئے صوبوں کے لیے اٹھنے والی ہر تحریک کا حصہ بنیں گے: مصطفیٰ کمال
9 August 2026
شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع
9 August 2026