ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
Web Desk
1 August 2026
ایران نے امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں جامع اور بھرپور جواب دینے کا سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ردعمل صرف دفاع تک محدود نہیں رہے گا۔ تہران حکومت کے مطابق، اگر ان کی توانائی کی تنصیبات یا سرزمین کو نشانہ بنایا گیا تو جواب میں اسرائیلی تنصیبات اور خطے میں قائم امریکی بنیادی ڈھانچے سمیت تمام عسکری و اقتصادی مراکز کو ہدف بنایا جائے گا۔
ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کر کے باآسانی نکل جانے یا بھاگنے کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق میجر جنرل عبداللہی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی غلط اندازے یا احمقانہ پیش قدمی کے نتائج انتہائی ہولناک اور پچھتاوے کا باعث ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج اور ان کے اتحادیاں پر اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خطے میں ان کی موجودگی کے ساتھ ان کے تابوت بھی ان کے فوجی سامان کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے پاس منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت، پختہ ارادہ اور جامع منصوبہ بندی موجود ہے۔ یاد رہے کہ یہ بیان امریکی اخبار کی ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حتمی حملوں کے منصوبے کی ہدایت دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف
1 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت
1 August 2026
کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری
1 August 2026
سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں
1 August 2026
ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا
1 August 2026
بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
1 August 2026
عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ
1 August 2026
گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے
1 August 2026