ایران پر جتنا دباؤ بڑھے گا ردعمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا: ایرانی صدر
Web Desk
8 March 2026
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر جتنا زیادہ دباؤ ڈالا جائے گا اس کا ردعمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دھونس، دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن جو خواب دیکھ رہا ہے ایران انہیں ڈراؤنے خواب بنا دے گا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ خواہش کسی بھی صورت میں اپنے دفاع کے حق سے دستبرداری نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ حملوں میں ایران نے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو ہدف بنایا۔
ایرانی صدر کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں موجود امریکی فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، کشیدگی کم کرنےکیلیےسفارتی طریقہ ضروری ہے، پزشکیان
20 April 2026
ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ
20 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم
20 April 2026
امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026