LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک

ایران کی دبئی اور دوحہ کے بعض علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ

Web Desk

16 March 2026

ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے بعض علاقوں میں رہنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ طور پر علاقے خالی کر دیں۔
خبرایجنسی کے مطابق ایران کا دعویٰ ہے کہ ان مقامات پر امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس سے قبل بھی خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو ممکنہ اہداف قرار دے چکا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ برادر پڑوسی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر ملکی جارح قوتوں کو اپنے خطے سے نکال باہر کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان جارح ممالک کی واحد تشویش صرف اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے۔