ایران کا خطے میں امریکی واسرائیلی بینکوں کونشانہ بنانے کااعلان
Web Desk
11 March 2026
ایران نےامریکا اور اسرائیل سے منسلک اقتصادی اور بینکنگ مراکز کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔بتایاگیاہےکہ یہ اقدام ایران میں ایک بینک کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔
ترجمان خاتم الانبیاء فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر ابراہیم ذالفقاری نے ایک بیان میں کہا کہ تہران میں بینک سپہ کا انتظامی دفتر اسرائیل امریکی حملے میں متاثر ہوا۔
ابراہیم ذلفقاری کا کہنا تھا کہ یہ بینک ملک کے بڑے عوامی بینکوں میں سے ایک ہے، بینک سپہ کو امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، دشمن اقتصادی مراکز اور بینکوں کو جواب میں نشانہ بنانے پر مجبور کر رہا ہے۔
ترجمان خاتم الانبیاء فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے لوگوں کو ہدایت کی کہ بینکوں سے کم از کم 1ہزار میٹر دور رہیں، یہ کارروائی خطے میں دشمن کی مداخلت اور حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہے۔
واضح رہے اسرائیل۔ایران تنازع اب صرف فوجی نہیں رہا بلکہ معاشی میدان میں بھی پھیل رہا ہے، ایران کے پہلے ہی آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے سے تیل کی سپلائی اور قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026