LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان روس جیسے وسیع ملک میں علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے: صدر پوتن حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: احسن اقبال شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان محمد علی ملک سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ، ساجد اقبال کی سردار عتیق کو شکست سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

Web Desk

10 August 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی مسلح افواج کے اعلیٰ عہدوں پر کئی اہم اور سینئر فوجی کمانڈروں کی تقرریوں کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اعلیٰ عسکری کمانڈ میں کی جانے والی ان اہم تبدیلیوں کے تحت میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا نیا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امیر کیومر حیدری کو ان کا نائب یعنی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی کمان میں بھی بڑی تبدیلی کی گئی ہے اور میجر جنرل احمد واحدی کو آئی آر جی سی کا نیا کمانڈر ان چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو آئی آر جی سی کا ڈپٹی کمانڈر جبکہ حجت الاسلام طیب کو عوامی رضاکار فورس ‘بسیج’ (Basij) تنظیم کا نیا سربراہ تعیّنات کیا گیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم لیڈر کی جانب سے کی جانے والی یہ اہم اور وسیع پیمانے پر تقرریاں ملک کی عسکری قیادت، سیکیورٹی حکمتِ عملی اور دفاعی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی اور نئی صف بندی کی عکاسی کرتی ہیں۔