ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج
Web Desk
27 July 2026
ایران نے اپنے اندرونی معاملات میں مبینہ مداخلت اور سفارتی حد سے تجاوز پر تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق فرانسیسی سفیر کو ان کے دو سفارت کاروں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر طلب کیا گیا، جو سول سوسائٹی کے ساتھ روابط کے بہانے ایران کے داخلی امور میں مداخلت کر رہے تھے جو کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 20 جولائی کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ان دونوں فرانسیسی سفارت کاروں کو حراست میں لے کر کئی گھنٹے تفتیش کی تھی۔ فرانسیسی حکام اور وزیر خارجہ نے اس حراست پر سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کیا تھا، تاہم ایران نے فرانس پر واضح کر دیا ہے کہ گمراہ کن عنوانات کے تحت مداخلت فوری بند کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا
27 July 2026
تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
27 July 2026
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
27 July 2026
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ
27 July 2026
حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
27 July 2026
ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو
27 July 2026
غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
27 July 2026