LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے بشکیک اعلامیے پر دستخط کر دیے صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال امریکا جھوٹ کو صنعت بنا چکا، من گھڑت دعوے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: ایران سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار

امریکا جھوٹ کو صنعت بنا چکا، من گھڑت دعوے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: ایران

Web Desk

1 September 2026

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف من گھڑت الزامات کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور اسے انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں۔

تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جھوٹ بولنا اب ایک مستقل صنعت بن چکا ہے اور واشنگٹن لالچ و تسلط کی پالیسی کا عادی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام مذاکرات کے مفهوم کو احکامات مسلط کرنے (Dictation) کے مترادف سمجھتے ہیں، تاہم ایران کسی بھی صورت اس قسم کے آمرانہ اور نامناسب طرزِ عمل کو قبول نہیں کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی خودمختاری پر ہونے والی کسی بھی قسم کی جارحیت کا ہر بار بھرپور، سخت اور فوری جواب دیں گی۔ تہران کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں پاک-امریکہ-ایران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک ذمہ دارانہ اور اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ دیگر دوست ممالک بھی ثالثی اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔