باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق
Web Desk
20 September 2026
ایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ تہران نے ثالثی کرانے والے ممالک کے ذریعے امریکہ کو اپنے اہم پیغامات اور پیشگی شرائط سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ عالمی سطح پر جنگ کی باتیں تو کی جاتی ہیں، لیکن اس کے حتمی اور موثر خاتمے کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل یا طریقہ کار پیش نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکمتِ عملی واضح ہے، جس کے تحت بیک وقت دفاعی جنگ اور مذاکرات دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ تہران اپنے دشمنوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اپنی تمام تر فوجی طاقت کا استعمال جاری رکھے گا، جبکہ مناسب وقت آنے پر میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سیاسی و سفارتی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے سفارت کاری کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اسپیکر ایرانی پارلیمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کی جانب سے رکھی گئی تمام پیشگی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک نہ تو مذاکرات کی سابقہ صورتِ حال بحال ہو سکتی ہے اور نہ ہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوئی گنجائش پیدا ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے بھی اعلان کیا تھا کہ تہران نے قطر اور پاکستان کے ثالثوں کے توسط سے امریکہ کو اپنی شرائط پہنچا دی ہیں اور اب امریکی ردِعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
20 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے کمرشلائزیشن فیس پر میونسپل کارپوریشن ملتان کا حکم کالعدم قرار دے دیا
20 October 2026
میر رضا کیس:حکومت 24 گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے، جبران ناصر
20 October 2026
اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
20 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
20 October 2026
حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
20 October 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
20 October 2026
ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
20 October 2026