LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام

Web Desk

7 March 2026

ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کی کسی بھی عرب ملک سے دشمنی نہیں اور اس کا ردعمل صرف امریکی اڈوں اور تنصیبات کے خلاف ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ جاری حملوں میں فریق نہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے عرب ممالک کے ساتھ صدیوں پر محیط دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران پر ہونے والے امریکی حملے بعض اوقات عرب ممالک کی سرزمین سے کیے جا رہے ہیں جبکہ ان حملوں میں بچوں اور بے گناہ شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران نے ڈرون حملے کے ذریعے آذربائیجان کو نشانہ نہیں بنایا۔ ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کیا مگر امریکا نے اپنا رویہ تبدیل کر لیا۔مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں کیونکہ امریکا نے ماضی میں سفارت کاری کے نام پر بھی دھوکا دیا ہے۔