LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وارننگ پر برطانیہ کا اہم بیان ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد ناکام برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم کو خط، اسرائیل کی غزہ پالیسی پر مؤقف تبدیل کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے پر غور شروع کر دیا، ایگزیوس ایم آئی 5 کو صحافی کا غیرقانونی طور پر ڈیٹا لینے پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور ٹرمپ کی نقل اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: کریملن پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے: انتونیو گوتریس ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایران نے کوہ کلنگ بارے امریکی الزامات بے بنیاد، من گھڑت قرار دیدیئے

Web Desk

22 July 2026

ایران نے کوہ کلنگ سے متعلق امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور من گھڑت پراپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جبکہ امریکہ اصل میں ایران کی سائنسی و تکنیکی پیش رفت کا دشمن ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سامنے مکمل طور پر شفاف اور ظاہر کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس معاملے پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل خاموش کیوں ہیں؟ ترجمان کے مطابق امریکی اقدامات خطے میں جارحیت، تباہی اور تخریب کاری کے لیے من گھڑت بہانے تراشنے کی کوشش ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر ہونے والے ہر حملے اور کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور افواج اپنے ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر مکمل طور پر متحد اور ہر دم تیار ہیں۔