آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
Web Desk
29 July 2026
سینئر ایرانی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اہم تجارتی بحری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کے انتظام اور کنٹرول پر صرف ایران اور عمان کا بنیادی حق ہے، اور تہران اس معاملے میں کسی بھی تیسرے ملک کے کردار کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے منصوبوں کی منظوری کے لیے مسقط پر دباؤ ڈال رہے ہیں، تاہم عمان کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ علاقائی انتظام کی تجویز کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق آبنائے ہرمز کا مکمل داخلی راستہ اور خارجی راستے کا ایک بڑا حصہ ایران کے کنٹرول میں ہونا چاہیے، جبکہ 50 فیصد کے مساوی مشترکہ کنٹرول کا فارمولہ ایران کے قومی مفادات کے منافی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026