ایران غزہ مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا رہے گا: مسعود پزشکیان
Web Desk
5 August 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایران غزہ سے متعلق جاری مذاکراتی عمل میں حماس کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑا رہے گا اور فلسطینی قیادت کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرے گا۔ ایرانی صدر نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی پشت پناہی کرتا رہے گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جنگ بندی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر، قطر اور ترکیہ کی وساطت سے مذاکرات کے بعد حماس کے ہتھیار ڈالنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم حماس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے انخلا سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث غزہ جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کی پیش رفت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
5 August 2026
حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار
5 August 2026
امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا
5 August 2026
امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو
5 August 2026
آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران
5 August 2026
پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے
5 August 2026
حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار
5 August 2026
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا
5 August 2026