LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

آپ بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کے نام پیغام

Web Desk

22 March 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اتحادِ امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہمارا آپ سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں ہے”۔ صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کا براہِ راست فائدہ صرف صیہونی ریاست کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلم اقوام کو اتحاد اور طاقت عطا فرمائے تاکہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر رضائے الٰہی حاصل کی جا سکے۔

دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خطے کی صورتحال پر تہران کا موقف سختی سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کی جنگ نہیں بلکہ ان پر مسلط کی گئی ہے، اور ایران صرف اپنے دفاع میں اقدامات کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ “ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں تھے جب امریکہ اور اسرائیل نے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملہ کیا”۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ امریکہ اپنی جارحیت ختم کرنے کے لیے تیار ہے، اور اب اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے محض ‘جنگ بندی’ کافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک ضروری ہوا، ایران اپنی حفاظت کے لیے دفاعی اقدامات جاری رکھے گا۔