امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
Web Desk
26 July 2026
ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے دو راتوں کے دوران حملے روکنے کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ انہوں نے امریکی فیصلوں اور سینٹکام کی کارکردگی کو عدم حکمتِ عملی اور تھکن کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں کی لڑائی کے دوران ایران کا بنیادی ہدف امریکی ریڈار اور سپورٹ مراکز تھے تاکہ واشنگٹن کو مفاہمتی معاہدوں کی پاسداری اور مذاکرات کی میز پر واپس لایا جا سکے۔ اس پیش رفت کے ساتھ ہی ایرانی فوج کے دوسرے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے اور ایران کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں کمی کے باعث ایران پر مزید وسیع حملوں کا منصوبہ فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے
26 July 2026
آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران
26 July 2026
بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
26 July 2026
جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان
26 July 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، تیسری بار صدر بننے کی خواہش ظاہر کر دی
26 July 2026
18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر چکے، ایران کا دعویٰ
26 July 2026
یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا
26 July 2026
روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن
26 July 2026