ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات طے پاگئے: اسماعیل بقائی
Web Desk
5 August 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے کی جغرافیائی خصوصیات اور بحری امور سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان تمام بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں، اور دونوں ممالک کی جانب سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تیسرا فریق اس عمل میں مداخلت نہ کرے تو تہران اور مسقط کے اتفاقِ رائے پر مبنی حتمی پیش رفت جلد سامنے آ جائے گی۔
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر پابندیوں سے آزاد یا فوری طور پر ہر قسم کے بحری جہازوں کے لیے کھول دی جائے گی، بلکہ یہ محض بحری راستے کے تکنیکی اور انتظامی امور تک محدود ہے۔ اسماعیل بقائی نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال ایرانی وزیرِ خارجہ یا سپیکر پارلیمنٹ کے دورہ پاکستان یا قطر کی کوئی تاریخ طے نہیں، تاہم ان ممالک سے اس معاملے پر مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں گے تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
5 August 2026
حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار
5 August 2026
امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا
5 August 2026
امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو
5 August 2026
آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران
5 August 2026
پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے
5 August 2026
حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار
5 August 2026
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا
5 August 2026