LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی

Web Desk

7 August 2026

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان عمومی فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں، تاہم معاہدے کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔

حسن قشقاوی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے بنیادی اور عمومی خدوخال طے پا چکے ہیں، جبکہ حتمی منظوری ایران کی اعلیٰ قیادت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم پیشرفت سے متعلق تمام تفصیلی نکات جلد ہی باضابطہ طور پر عام کر دیے جائیں گے۔

ایرانی ترجمان نے امریکی رویے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا کو پہلے “اسلام آباد معاہدے” کے تحت اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر لازم ہے کہ وہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کرے، خطے میں دشمن بحری جہازوں کی آمد و رفت کو روکے اور لبنان سے متعلق کیے گئے تمام بین الاقوامی وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔