LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم ایران پالیسی پر سوالات، اتحادی امریکی صدر کی سفارتی حکمت عملی سے ناخوش گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کی پولنگ کب ہوگئی، شیڈول کا اعلان کردیا گیا غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کردیا آبنائے ہرمز امریکی علاقہ بنانے کی بات پر مذاق بھی بڑی غلطی ہے، ایرانی آرمی چیف آزاد کشمیر کی مخصوص نشستیں، نواز شریف نے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے نئے انتظامی یونٹس سے صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے: مصطفیٰ کمال پٹرولیم لیوی واپس لینے تک حکومت کے خلاف دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کردی شیخ حسینہ کی حوالگی تک وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے: بنگلادیش ایران عسکری و سیاسی محاذوں پر فاتح بن کر ابھرا ہے، باقر قالیباف ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار، 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی سرگودھا کے 21 نوجوان سعودی عرب میں لا پتہ، اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے راستے کے نقشے پر اتفاق

Web Desk

17 August 2026

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور جہازرانی کے راستے سے متعلق ایک نئے نقشے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمان کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں اور فریقین مثبت پیشرفت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل ہیں جنہوں نے علاقے کو ایران کے خلاف استعمال کیا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عمان کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات اور آبنائے ہرمز کو کھولنا دو الگ معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کا تمام تر انحصار امریکہ پر ہے اور اسے مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔