LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا اسحاق ڈار کی اردن میں ترک، مصری اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں دو سالہ جلاوطنی کے بعد شیخ حسینہ کا بنگلادیش واپسی کا اعلان نیتن یاہو کا حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان پاک ایران سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، کراچی تا چاہ بہار تجارتی راہداری کی تجویز صومالی وزیرِ دفاع کی نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران

Web Desk

5 August 2026

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں ایک نئے عارضی بحری راستے کے قیام پر اصولی اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے عارضی بحری راستے کو قائم کرنے کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور یہ راستہ زیادہ تر ایرانی سمندری حدود سے ہو کر گزرے گا۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد کے بعد موجودہ تمام عارضی راستے بند کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسقط کے ساتھ مسلسل تین ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے عمل کو امریکی وعدوں کی پاسداری سے مشروط کر دیا ہے۔