ایران کے اسرائیل پر نئے میزائل و ڈرون حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
Web Desk
13 March 2026
نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔ روسی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب داغے گئے۔ عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شمالی شہر میں ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، ایرانی میڈیا کے مطابق افراتفری کے دوران ائیرپورٹ پر موجود افراد نے کاؤنٹر پر کھڑے عملے سے ہاتھا پائی کی اور چیزیں پھینکی جبکہ جواب میں عملہ بھی ایسا ہی کرتا نظر آیا۔ عراق کے شمالی علاقے مخمور میں بھی فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 فرانسیسی فوجی زخمی ہوگئے۔ دبئی میں بھی اقامتی عمارت پر ڈرون کا ملبا گرا، امریکی بینک نے متحدہ عرب امارات میں تمام شاخیں عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی، تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانےکادعوی کیا گیا۔
ایران کی طرف سے جاری میزائل حملوں، سائبر حملوں اور آبنائے ہرمز میں سمندری تناؤ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، کشیدگی کم کرنےکیلیےسفارتی طریقہ ضروری ہے، پزشکیان
20 April 2026
ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ
20 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم
20 April 2026
امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026