LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

Web Desk

17 July 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے اور ایران دفاعی کے بجائے مکمل جارحانہ حکمت عملی اختیار کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ چند روز مزید حملے ہونے کی صورت میں مکمل جارحانہ آپریشن شروع کر دیا جائے گا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 8 امریکی جہاز گزرے ہیں جن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج انتظار کرے اور دیکھے، کیونکہ ایرانی مسلح افواج جلد ہی آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔ دوسری جانب، ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جان لے، ایرانی قوم کو شکست دینا ممکن نہیں اور بے گناہ شہریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا