ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، 20 سے زائد افراد زخمی
Web Desk
21 March 2026
ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ کر تقریباً 20 افراد کو زخمی کر دیا۔ اسرائیل کے وسطی علاقے میں آپریشن “وعدہ صادق” کے تحت ایران نے 10 مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جن میں کلسٹر وار ہیڈ والے میزائل شامل تھے۔
جنوبی اسرائیل کے شہر ڈیمونا میں ایک میزائل عمارت پر براہِ راست گرا، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ریسکیو ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور ملبہ اطراف میں بکھر گیا، جس سے مزید خطرے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ شہر اور قریبی علاقوں میں سائرن بج اٹھے اور شہری خوفزدہ ہو کر شیلٹرز میں گئے۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026