ایران کا جوابی وار: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس پر میزائل برسات،
Web Desk
4 March 2026
ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب،مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے کیے ہیں جس کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے،، ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں ایک سو ساٹھ امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد چھ سو پچاس ہوگئی ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ بحر ہند میں امریکی نیوی کے تباہ کن جہاز کو نشانہ بنایاہے۔ایران نے خلیج فارس میں بھی امریکا کے سب سے بڑے ریڈار پر میزائل حملہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں ریڈار کو شدید نقصان پہنچا،،امریکی ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کی صلاحیت رکھتا تھا،،امریکی ریڈار کی رینج پانچ ہزار کلومیٹر تک تھی،، ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔اسرائیلی ریسکیو حکام کےمطابق ایران کے تازہ بیلسٹک میزائل حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں 3 مختلف مقامات پر بارہ افراد زخمی ہوئے،،امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے اندر موجود سی آئی اے اسٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا
27 August 2026