آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا: ایرانی نائب وزیرخارجہ
Web Desk
16 August 2026
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی، اور اسے کسی ٹوئٹ، طیارہ بردار بحری جہاز یا حکم کے ذریعے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا۔ کاظم غریب آبادی کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکہ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور جب تک امریکہ اپنی شکست تسلیم نہیں کرتا، ایران اپنی ناکہ بندی جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے بیان میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے اور ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026