جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے: پاسداران انقلاب
Web Desk
17 August 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ جنگ کا حتمی خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اس معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرتا ہے تو ہی آبنائے ہرمز کو کھولا جائے گا، تاہم اس کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔ جنرل جوانی کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھیننے میں ناکام رہے ہیں، اور اس اہم بحری گزرگاہ کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان جاری بات چیت کا مقصد جنگ کے حتمی خاتمے اور بعد کی صورتِ حال کا فریم ورک طے کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران
18 August 2026
ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی
18 August 2026
امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی
18 August 2026
ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ
18 August 2026
امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر
18 August 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا
18 August 2026
ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام
18 August 2026
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
18 August 2026