ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
Web Desk
26 July 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘آپریشن نصر 2’ کے دوران 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ‘تسنیم نیوز ایجنسی’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واشنگٹن کی جانب سے جاری کردہ جانی نقصان کے اعداد و شمار کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ نے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد ایران نے یہ جوابی کارروائی کی۔ جنرل محبی کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے امریکی تعنیاتی کے 8 اہم مراکز کو نشانہ بنایا جن میں سے صرف ایک مقام پر ہی 20 پناہ گاہیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت آزاد صحافیوں کو ان تباہ شدہ مراکز کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے آ سکے۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے
26 July 2026
محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح
26 July 2026
شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق
26 July 2026
ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی
26 July 2026
دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع
26 July 2026
سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت
26 July 2026
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
26 July 2026
گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
26 July 2026