عباس عراقچی کا کایا کلاس سے ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت
Web Desk
26 July 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کلاس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، یورپی یونین اور عالمی برادری سے اس مجرمانہ اقدام پر فوری ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے ذمہ داروں اور ان کے حامیوں کو سخت جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے سفارتی راستے اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے
26 July 2026
محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح
26 July 2026
شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق
26 July 2026
ایچ آئی وی سے بچاؤ کی کم قیمت دوا، بڑی خبر آگئی
26 July 2026
ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
26 July 2026
دنیا میں پہلی بار ایبولا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع
26 July 2026
سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت
26 July 2026
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
26 July 2026