LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی

ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ

Web Desk

13 August 2026

ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان میں سرچ آپریشن کے دوران امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد کو ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اس کارروائی میں 2 مختلف آپریشنل سیلز کو نشانہ بنایا گیا جو ملک میں حساس تنصیبات، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے اور عدم استحکام پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 4 ملزمان کو سرحد کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اگرچہ ایرانی حکام نے ہلاک و گرفتار افراد کی شناخت یا قومیت کی تفصیلات فوری طور پر عام نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔