LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ

Web Desk

13 August 2026

 تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دستوں نے شرکت کی جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستے بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، بگل بجا کر صدر مملکت کی آمد کا اعلان کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی صدر مملکت کے ہمراہ تقریب میں پہنچے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہیں۔

سروسز چیفس، وفاقی وزرا اور غیرملکی سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

بعدازاں تقریب کے مہمان خصوص صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یادگارِ فتح کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی گئی، یادگار فتح کو قومی تاریخ، معرکہ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور عزم صمیم کی علامت قرار دیا گیا، جبکہ باوقار دستے قومی اتحاد اور یگانگت کی علامت بنے۔

تقریب کے دوران یادگار فتح کی تعمیر سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔