LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

ایرانی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں غیر انسانی دباؤ کا سامنا کیا، اسماعیل بقائی

Web Desk

28 June 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران شدید اور غیر انسانی دباؤ کا سامنا کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں اسماعیل بقائی نے ایرانی ٹیم کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے تمام تر سفارتی اور نفسیاتی دباؤ کے باوجود میدان میں شاندار ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نہ تو بین الاقوامی پابندیاں ہمارے لیے بہانہ بنیں اور نہ ہی یہ دباؤ ہمیں جھکا سکا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی مینیجمنٹ اور میزبانوں کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مہدی طارمی کا کہنا تھا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم (FIFA) اور میزبان ملک امریکہ نے ٹورنامنٹ کے دوران ایران کے ساتھ انتہائی غیر منصفانہ سلوک روا رکھا۔ ایرانی کپتان نے سفری اور انتظامی مسائل کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایرانی فٹبال ٹیم کے لاجسٹک عملے (انتظامیہ) اور مقامی میڈیا کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے، جس سے ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیم کو سفری سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور ہر میچ کھیلنے کے بعد واپس میکسیکو جانا پڑتا ہے، جو کہ اتنے بڑے پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے شایانِ شان نہیں ہے۔ مہدی طارمی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میزبانوں اور فیفا کو ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہی کرنا ہے تو شوق سے کر دیں، لیکن کھیل کے نام پر یہ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں۔