توانائی و خوراک کے ذخائر مستحکم ہیں، بحران کا خدشہ نہیں: ایرانی اول نائب صدر
Web Desk
23 March 2026
تہران: ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں توانائی اور خوراک کے ذخائر مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، انہوں نے واضح کیا کہ ایندھن، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو کسی قسم کی تشویش یا بحران کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی معمول کی زندگی کو برقرار رکھنے اور سپلائی چین کو متحرک رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اگرچہ انہوں نے ان حفاظتی اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک کا ترسیلی نظام، بینکاری خدمات اور ادائیگیوں کا طریقہ کار (Payment System) بلا تعطل کام کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری ہیں اور حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث عوامی سطح پر ذخیرہ اندوزی اور فراہمی کے حوالے سے خدشات پائے جا رہے تھے
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026