LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان روس جیسے وسیع ملک میں علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے: صدر پوتن حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: احسن اقبال شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان محمد علی ملک سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ، ساجد اقبال کی سردار عتیق کو شکست سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی

Web Desk

10 August 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ سفارت کاری اور سیاسی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد ہمیشہ غیر قانونی پابندیوں کا سہارا لیتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب امریکی پابندیاں ناکام ہو جاتی ہیں تو واشنگٹن ان کی شدت میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں اب کسی حکمتِ عملی یا پالیسی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ یہ واشنگٹن کے لیے ایک غیر منطقی عادت بن چکی ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکی اقتصادی و سیاسی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی ان کے ذریعے تہران کو ہرگز دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے پیدا کردہ علاقائی و عالمی بحرانوں سے محض پابندیوں کے ذریعے نہیں نکل سکتا، اور ایران پر نئ اور پرانی پابندیوں کا مسلسل نفاذ درحقیقت امریکی سفارت کاری کی مسلسل ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دے کر کہا کہ دہائیوں کی کوششوں کے باوجود امریکی پابندیاں ایرانی قوم اور حکومت کو اپنے حقوق سے دستبردار کرنے یا جھکانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔