LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری ایرانی حملے میں اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک، امریکا کی تصدیق

ایران نے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے: نیویارک ٹائمز رپورٹ

Web Desk

10 March 2026

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے عرب ممالک پر کئے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے عرب ممالک میں مختلف اہداف پر تقریباً 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے ہیں۔اخبار کے مطابق بعض حلقوں میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ایران کے میزائل ذخائر کم ہو رہے ہیں، تاہم حملوں کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملوں کی شدت میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے حملوں کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب پر 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں، اور پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں سائرن بجنے کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو خیبر شکن میزائل سے نشانہ بنایا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔