خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہو جائیں گی: کاظم غریب آبادی
Web Desk
8 August 2026
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور رابطے دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کی ریاستیں اب اس نتیجے پر پہنچ چکی ہیں کہ خطے کی سیکیورٹی خود علاقائی ممالک ہی کو مل کر یقینی بنانی چاہیے۔ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران زیادہ تر حملے امریکہ کی جانب سے کیے گئے تھے جبکہ صرف چند حملے براہِ راست خلیجی ریاستوں سے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک یہ بات اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کسی بھی قسم کے تنازع کو بڑھاوا دینے سے علاقائی سیکیورٹی اور معاشی ترقی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم، مزید بہتر بنانے کا ہدف
8 August 2026
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار
8 August 2026
جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
8 August 2026
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
8 August 2026
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
8 August 2026
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
8 August 2026
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
8 August 2026
آبنائے ہرمز پر پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل متوقع ہے: امریکی عہدیدار
8 August 2026