LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان ٹرمپ کا بڑا اعلان، تیسری بار صدر بننے کی خواہش ظاہر کر دی 18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر چکے، ایران کا دعویٰ یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن سعودی امریکا جوہری معاہدے میں اسرائیل سے تعلقات کی شرط کی تردید دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا

Web Desk

26 July 2026

ایران کی وزارتِ خارجہ نے بحیرۂ کیسپین (دریائے خزر) میں اپنے ایک تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک ملاح ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ تہران نے اس حملے کو “جارحیت کا اقدام” اور جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے تہران میں یوکرین کے ناظم الامور کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات اور بحری سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس مشرقِ وسطیٰ میں حملوں کی رہنمائی کے لیے ایران کو اپنے سیٹلائٹ سکیورٹی ڈیٹا کی رسائی فراہم کر رہا ہے، جبکہ یوکرین اس سے قبل خطے کے دیگر ممالک کو ایرانی ڈرونز کو ناکام بنانے کے لیے تکنیکی مہارت کی پیشکش بھی کر چکا ہے۔