LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے اقوام متحدہ کا اسرائیل سمیت تمام فریقین سے لبنان میں بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ امریکا اقتصادی دباؤ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی صدر باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن

ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور

Web Desk

24 May 2026

کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عالمی ذمہ داری سمجھتا ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسماعیل بقائی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب پاکستان میں ایران اور روس کے سفارتخانوں نے بھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست انسانیت دشمن ذہنیت کے حامل ہیں، جن کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ٹرین اور قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی صدر کی حالیہ پوسٹ کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور ایران امریکا تعلقات پر بھی عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے، جبکہ مبصرین اس بیان کو ممکنہ طور پر جنگی ماحول سے دوری کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔