ایرانی حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی مارے گئے، علی لاریجانی کا دعویٰ
Web Desk
4 March 2026
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں میں پانچ سو سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی مبینہ غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں دھکیل دیا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پانچ سو سے زائد امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں، اب خود فیصلہ کریں کہ کیا اب بھی امریکا پہلے ہے یا اسرائیل۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی صورت میں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب امریکی حکام نے کانگریس کو بند کمرہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ ایران کے شاہد ڈرونز امریکی فضائی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں اور ممکن ہے کہ تمام ڈرونز کو روکنا ممکن نہ ہو۔
امریکی میڈیا کے مطابق بریفنگ میں موجود دو ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے تسلیم کیا کہ یہ ڈرون توقع سے زیادہ مسئلہ پیدا کر رہے ہیں کیونکہ یہ کم بلندی اور کم رفتار سے پرواز کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں روکنا زیادہ مشکل ہے۔
تاہم بعض حکام نے خدشات کو کم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی اتحادی ممالک بڑی تعداد میں دفاعی میزائل ذخیرہ کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج
5 September 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید
5 September 2026
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
5 September 2026
احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی
5 September 2026
لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق
5 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
5 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے
5 September 2026