18 ارب ڈالر کا تیل فروخت کر چکے، ایران کا دعویٰ
Web Desk
26 July 2026
ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اور بعد میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران ایران نے مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور گیس فروخت کیا ہے۔ ان کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران 11.5 ارب ڈالر اور 7 اپریل سے 10 جولائی تک کی جنگ بندی کے عرصے میں مزید 6.5 ارب ڈالر کا خام تیل فروخت کیا گیا، جس سے ایران کے سالانہ بجٹ ہدف کا 60 فیصد ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران مجموعی طور پر 100 ملین بیرل خام تیل اور گیس کی برآمدات ممکن بنائی گئیں۔ تاہم، یہ پیشرفت ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کے اس سابقہ بیان کے برعکس ہے جس میں انہوں نے امریکی محاصرے کے باعث تیل کی برآمدات مکمل بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
26 July 2026
میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے
26 July 2026
آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ اہم پیشرفت، تکنیکی و سیاسی مشاورت جاری ہے: ایران
26 July 2026
بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
26 July 2026
جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان
26 July 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، تیسری بار صدر بننے کی خواہش ظاہر کر دی
26 July 2026
یوکرین نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر دیا
26 July 2026
روس کے جوہری دفاع نظام کا بحری حصہ مزید طاقتور بن رہا ہے: پوتن
26 July 2026