ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملہ؛ تل ابیب میں تباہی، بغداد ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملے
Web Desk
16 March 2026
ایران کی جانب سے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے جس سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی،،عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں،،ایران کے حملوں میں درجنوں اسرائیلی زخمی ہوگئے،،اسرائیل میں ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ تنازع کے بعد سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔ کلسٹر بموں نے تل ابیب کے کچھ حصوں کا نقصان پہنچایا ہے۔عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کمپلیکس کو راکٹ اور ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔عرب میڈیا کےمطابق بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب واقع ایک لاجسٹک سپورٹ کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔اسی علاقے کو پانچ راکٹوں سے بھی نشانہ بنایاگیا۔اس سے قبل ہونے والے ایک ایسے ہی حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری طرف بحرینی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک انہوں نےایران کی جانب سے فائر کیے گئے ایک سو پچیس میزائلوں اور دو سو تین ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔
متعلقہ عنوانات
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026