LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل

ایران کا امریکی وبرطانوی مشترکہ فوجی اڈے پر حملہ، تل ابیب میں بھی میزائل داغے

Web Desk

21 March 2026

ایران نے امریکی و برطانوی مشترکہ فوجی اڈے پر میزائل حملہ کردیا۔ اسرائیل پر بھی میزائل داغ دیئے۔ تل ابیب کے25 مقامات کو نشانہ بنایا۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران نے ڈیگو گارشیا بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، ایران نے 2 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے۔ لیکن کوئی میزائل ہدف کو نشانہ نہ بناسکا۔ ایک میزائل دوران پرواز گرا جبکہ امریکی بحری جہاز نے دوسرے میزائل کو روکا۔

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی 67 ویں لہر میں حیفہ اورتل ابیب کے پچیس مقامات کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اسرائیلی شہروں پر خرم شہر اور غدر ملٹی وار ہیڈ میزائل سے حملہ کیا ہے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی جزیروں پر دوبارہ حملہ ہوا تو یو اے ای کے راس الخیمہ کو نشانہ بنائیں گے۔ ادھر عراق میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔